(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فورسز کے ظلم کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے 265 کا تعلق غزہ کی پٹی سے تھا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے 2021ءمیں صرف ایک سال کے اندر 355 فلسطینیوں کو شہید اور 16,500 سے زائد کومختلف مواقعوں پر زخمی کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کے ظلم کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے 265 کا تعلق غزہ کی پٹی سے تھا، جن میں سے زیادہ تر مئی میں غزہ پرمسلط11 روزہ صہیونی جنگ کے نتیجے میں شہید ہوئےجبکہ تقریباً 90 سے زائد شہریوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے تھا،جس میں مشرقی القدس اور آس پاس کے دیگر علاقے کے فلسطینی بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے دوران وہ شہری جو ہسپتالوں میں داخل تھے 3,000 کے قریب ہیں جن میں 2,131 غزہ میں جبکہ 964 مغربی کنارے کے اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔
رپورٹ میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2021 میں صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد اپریل میں دس سے بڑھ کر مئی میں 303 تک جا پہنچی تھی جن میں 87 بچے، 60 خواتین اور 18 بوڑھے شامل ہیں جبکہ یہ تعداد مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر میں 30،جنین میں 14، رام اللہ میں 13، البریح میں 11 اور الخلیل سمیت بیت المقدس میں دس دس ریکارڈ کی گئیں،غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی میں 120، شمالی غزہ میں 75 اور جنوب میں خان یونس کے علاقے میں 34 فلسطینی شہید کیے گئے