(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل جب اس کے ایک ڈرون کو ایک مخالف نے مار گرایا تھا، لبنان کے اوپر جاسوسی پروازیں کم کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فضائیہ کے کمانڈر امیکام نورکن نےاپنےبیان میں اعتراف کیا ہے کہ چند سالوں کے دوران اسرائیل لبنان پر فضائی برتری میں ناکام رہا ہےاورلبنان میں صیہونی حکومت کا وہ کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔
صہیونی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً ایک سال قبل جب اس کے ایک ڈرون کو ایک مخالف نے مار گرایا تھا، لبنان کے اوپر جاسوسی پروازیں کم کر دی ہیں۔
واضح رہےکہ صہیونی کمانڈرنے اپنے بیان میں گذشتہ سال 29 اکتوبرمیں لبنانی حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے ڈرون کو مار گرائے جانے کی طرف اشارہ کیا جس کی اس وقت کے صہیونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے تصدیق کی تھی۔