(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محکمہ ڈاک کو موصول ہونے والے بیگ پر واضح طور پر اسرائیل پوسٹ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے،یہ مبینہ ڈاک بیگ ہیڈ آفس سے ہوتا ہوا کراچی کے مختلف آفسز میں پہنچا ہے۔
روزنامہ قدس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق 6 اپریل2022ء کو کراچی میل آفس سے ملا ہے جس کا مبینہ طور پر اسرائیل سے بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم حکومتی سطح پرکوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان قابض صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور نہ اسرائیل سے کسی قسم کی تجارت کرتا ہے۔اس کے باوجود گذشتہ عرصہ میں ان چند عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے جانے کے بعد پاکستان پر بھی دباؤ رہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے یا کم از کم غاصب ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں۔
مزید معلومات کے مطابق محکمہ ڈاک کو موصول ہونے والے بیگ پر واضح طور پر اسرائیل پوسٹ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہےاور یہ مبینہ ڈاک بیگ ہیڈ آفس سے ہوتا ہوا کراچی کے مختلف آفسز میں پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل سے کسی بھی طرح کا رابطہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ محکمہ ڈاک کو موصول ہونے والے اسرائیلی میل بیگ کو مرکزی آفس میں روکنے کی بجائے آگے منتقل کر دیا گیا جو قابل تشویش بات ہے۔