(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کیلیے اس درندگی کا مظاہرہ کیا تاہم شہید کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے سڑکوں کا گھیراؤکر کے قابض فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے نتیجے میں قابض فوج نے اپنی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجی اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کر کےگھر گھر تلاشی کی نام نہاد مہم کے دوران درجنوں کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ شہید ہو نے والے نوجوان اس کے خاندان کے سامنے بدترین تشدد کیااور براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان کی شہادت ہوئی۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کیلیے اس درندگی کا مظاہرہ کیا تاہم شہید کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے سڑکوں کا گھیراؤکر کے قابض فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے لگائے۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری عوام کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین عالمی برادری سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ بھارت کی اس جاری دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرے۔