(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اماراتی وزیر سہیل المزروعی نے کہا کہ معاہدے کی اس یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے فروغ کا حصول ہےجو دونوں ممالک کیلیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل المزروعی اور قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی وزیر مواصلات میرو میکیلی نے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلیے بحری نقل و حمل، تجربات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کےشعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اماراتی وزیر سہیل المزروعی نے کہا کہ معاہدے کی اس یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے فروغ کا حصول ہےجو دونوں ممالک کیلیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہااس معاہدے کے ذریعے اب بین الاقوامی بحری نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرناآسان ہو گا جبکہ سمندری حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا ،ساتھ ہی دونوں ممالک کے بحری بیڑے اور بندرگاہوں کے مکمل اور موثر استعمال سے عوام کو روزگار کے قوی مواقعے فراہم ہو ں گے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے2020 ءمیں معاہدہ ابرہیمی کے ذریعے قابض ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنےکا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد سفارتی اور ترقیاتی منصوبوں پر دستخط کیے گئے یہ معاہدہ بھی "ابراہیمی معاہدے” کی روشنی میں طے پایا ہے۔