فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم” یکجہتی فاؤنڈیشن برائے عالمی انسانی حقوق” کے ایک مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک فلسطینی خاتون اسیر ڈاکٹر ماجدہ اکرم فضہ کو مسلسل چوتھی مرتبہ انتظامی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے 30 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں ڈاکٹر ماجدہ کو مزید چار ماہ کے لیے انتظامی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماجدہ فضہ کو قابض حکام نے 6 اگست 2008 ء کو نابلس سے گرفتار کیاتھا، کچھ عرصہ زیرتفتیش رکھنے کے بعد انہیں”ھشارون” جیل منتقل کر دیا گیا اور اس کے بعد ان کی رہائی کو مسلسل التوا میں رکھاجاتا رہا ہے۔ گذشتہ روز ان کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے مزید چار ماہ کے لیے انتظامی تحویل میں رکھنےکا فیصلہ سنایا۔