(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کشمیرمیں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجی نہتے بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر کشمیری اقوام عالم سے اس بربریت کو روکنے کی اپیلیں کر رہےہیں تاہم عالمی برادری سمیت تمام امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے اب تک 4 شدید حملے کیے گئے جن میں 1بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
کشمیری علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کے بہانے کی بھارتی فوجیوں کی بربریت کو روکنے کیلیے حریت پسندوں نے جنوبی ضلع شوپیاں میں ایک منظم حملہ کیا اور کئی فوجیوں کو زخمی کیا جبکہ بھارتی سیکیورٹی حکام کی جانب سے بھی دعوی کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فوجی اہلکار کے علاوہ ایک کشمیری پنڈت کو گولی ماری ہے۔
کشمیرمیں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجی نہتے بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر کشمیری اقوام عالم سے اس بربریت کو روکنے کی اپیلیں کر رہی ہے تاہم عاملی برادری سمیت تمام امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے ۔