(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شاہ عبداللہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو تشدد اور تنازعات کو ہوا دینےاور امن کے حصول کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ جانے والےمتعدد فلسطینی مسلمانوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر نے اور انہیں مسجد سے بلا جواز بے دخل کر نے کے خلاف اردن کے شاہ عبداللہ دوم نےمذمت کر تے ہوئے اسرائیلی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی صہیونی کارروائیوں کو فورا روکیں۔
شاہ عبداللہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ فلسطینی اپنی صبح شاموں کی عبادات کیلیے مسجد اقصیٰ کا رخ کر رہے ہیں جسے آزادانہ بنانے کیلیےصہیونی حکام موثر اقدامات کرے اورنمازیوں اور روزہ داروں کی آمد روفت کو آسان بناتے ہوئے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں فوری ہٹائے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو تشدد اور تنازعات کو ہوا دینےاور امن کے حصول کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اردنی بادشاہ نے کئی الگ الگ ملاقاتوں میں قابض ریاست کے صدراسحاق ہرزوگ،صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز اور وزیر خارجہ یائر لپید کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے رمضان المبارک میں متوقع کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔