(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائی کے خلاف مشتعل فلسطینیوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا جبکہ نوجوانوں نے صہیونی فوجی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشہ روزقابض صہیونی ریاست اسرائیل میں غاصب فوجیوں نے بلا جواز پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت الحم کے رہائشی فلسطینی کے گھر میں داخل ہو کر ان کے بیٹے کریم عمارنامی نالغ بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بغیر کسی جرم کے بچے کو صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔
قابض فوج کی فلسطینیوں کے خلاف اس انتقامی کارروائی کے خلاف مشتعل فلسطینیوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا جبکہ نوجوانوں نے صہیونی فوجی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔
اب تک کی حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی بچہ مقامی اسکول کا طالب علم ہے جس کی حراست سے متعلق قابض جیل کے ادارے کسی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے تاحال انکاری ہیں ۔