(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کے اہلکار بھی فلسطینیوں کی جانب سے جاری فداعی حملوں سے خوف زدہ نظر آتے ہیں اور فلسطینی علاقوں میں گھس کر گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کی صہیونی مہمات میں بھی فی الوقت کمی واقع ہوئی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں ماہ رمضان کے آغاز سے القدس میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اب تک صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادتوں کے ساتھ ساتھ تشدد اور گرفتاریوں کے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کے باعث آئندہ دنوں میں غزہ میں صورت حال مزید کشیدہ ہونے کے امکانات کے بعد قابض صہیونی حکام نے غزہ کے اطراف میں اپنا جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود کے علاقے میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد زبردست جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں صہیونی فورسز نے فلسطینی جوانوں پر لاٹھی چارج کیااور گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ ان جھڑپوں کا سلسلہ بیت المقدس میں باب الساہرہ اور سلطان سلیمان روڈ تک پھیل گیا اور صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی تاہم قابض صہیونی فوج کے اہلکار بھی فلسطینیوں کی جانب سے جاری فداعی حملوں سے خوفزدہ نظر آتے ہیں اور فلسطینی علاقوں میں گھس کر گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کی صہیونی مہمات میں بھی فی الوقت کمی واقع ہوئی ہے۔