(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں وحشیانہ تشدد کیا اوران کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیا ں دیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بربریت کے ہاتھوں بانڈی پورہ سےمزید 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم تفتیشی مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ قابض بھارتی فوجیوں نے اسلحے کی بنیاد پرعلاقے کا گھیراؤ کیا اور گھر گھر تلاشی کی نام نہاد مہم کے دوران ضلع بانڈی پورہ کے محلے سے 5 نوجوانوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں وحشیانہ تشدد کیا اور بھارتی فوج کے افسروں کے سامنےان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیا ں دیتے ہوئے حراستی مرکز منتقل کر دیا۔
کشمیری نوجوانوں کی بلا جواز اس گرفتاری کے خلاف اہل علاقہ نے بھرپور احتجاج کر تے ہوئے سڑکوں پر دھرنادیا اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی جس کی روک تھام کیلیے فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں کشمیری زخمی ہو گئے جبکہ بھارتی فورسزنے میڈیا کوریج کو بھی طاقت کے زور پرروک دیا۔
وادی کشمیر میں نوجوانوں اور صحافیوں کو حق کی آواز بلند کر نے پر آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ساتھ ہی عالمی اداروں کی جانب سے صحافیوں کی گرفتاریوں کے متعدد واقعات میں بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی تاحال جاری ہے