(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی دہشت گردوں نے ابو حضیر کے پاس موجود رقم بھی لوٹ لی جبکہ علاقے میں گشت کرتی صہیونی فوج نے آبادکاروں کے مقابلے میں فلسطینی کی کسی قسم کی مدد نہیں کی۔
تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کے مکمل تحفظ میں صہیونی شر پسندوں کے ایک ٹولے نے راہ سے گزرتے ایک نہتےفلسطینی شہری پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا اور بری طرح زدوکوب کیاجس کے نتیجے میں شہری احمد ابو حضیر کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اورجسم لہو لہان ہو گیا۔
قابض ریاست کے ان صہیونی دہشت گردوں نے ابو حضیر کے پاس موجود رقم بھی لوٹ لی جبکہ علاقے میں گشت کرتی صہیونی فوج نے آبادکاروں کے مقابلے میں فلسطینی کی کسی قسم کی مدد نہیں کی بعد ازاں رہائشی فلسطینیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ابوحضیر کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق اب وہ خطرے سے باہرہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صہیونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نام نہاد "پرائس ٹیگ” کے بینر تلے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں جن میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا، ٹائروں کو کاٹنا، گھروں پر عرب مخالف نعرے پینٹ کرنے کے علاوہ فلسطینی کسانوں کے درختوں کو کاٹنا شامل ہیں۔