(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی جیلوں میں اس وقت فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً چار ہزار 500 ہے جن میں 34 خواتین قیدی، 180 نابالغ بچےبھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 500 انتظامی قیدی بھی حراست کی سختیاں جھیل رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میںنئے سال 2022 کی ابتدا سے اب تک تین ماہ کے دوران صہیونی فورسز نے فلسطینی علاقوں پر دھاوے بول کر بغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں کو گھروں سے اغواکر نے کی پر تشدد کا رروائیوں اور تلاشی کے بہانے سر راہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 1400 سے زائد بے گناہوں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جبکہ متعدد کو انتظامی حراست کے تحت قید خانوں میں ڈالااور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی میں مطالعہ اور دستاویزی یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نےاپنے بیان میں بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اسرائیلی جارحیت میں اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس میں قابض فوج نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی اور فلسطینیوں کی تکالیف میں اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی جیلوں میں اس وقت فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً چار ہزار 500 ہے جن میں 34 خواتین قیدی، 180 نابالغ بچےبھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 500 انتظامی قیدی بھی حراست کی سختیاں جھیل رہے ہیں ۔