(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی زندان میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی کی جانب سےاپنی غیر قانونی حراست کے خلاف رہائی پانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران نے نشاندہی کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیل کی قابض جیلوں میں 27 دسمبر 2021 سے بغیر کسی جرم یا الزام کے قید فلسطینی نوجوان خلیل عوادہ نےاپنی انتظامی حراست کو مسترد کردیا ہے اور اس قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا جسے اب 28 روز گزر گئے ہیں۔
کمیٹی برائے اسیران نے بتایا کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال اٹھائیس دنوں سے جاری ہے جس کے باعث 40 سالہ خلیل عوادہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں اور صہیونی اجیل انتظامیہ نے قیدی کی ہڑتال کے فیصلے کو بدلنے کیلیے انہیں قید تنہائی میں اندھیری کوٹہری میں ڈال دیا ہے جہاں بھوک ہڑتالی فلسطینی سے اس احتجاج کی پاداش میں ہوا، پانی اور روشنی جیسی بنیادی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں۔