(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوم الارض کے موقع پر قابض فوج نے اب تک ان 17 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت ظاہرکرتے ہوئے اسرائیلی انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ درجنوں کو نامعلوم خفیہ مقامات پر قید کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے یوم اراضی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیااور پورے فلسطینی سمیت بیرون ملک بھی یہ دن منایا گیا تاہم قابض صہیونی اہلکاروں نے شر پسند صہیونی آباد کاروں کی معاونت کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک کو روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا۔
اس دوران قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود سے ایک نوجوان کووحشیانہ تشدد کر تے ہوئے حراست میں لے لیاجبکہ علاقے کے رہائسیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی گئی۔
ایک اور مقام پر قابض اسرائیلی فوج نے القدس کے پرانے شہر میں عرب اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے اسکالر مازن الجعبری کے گھر پر دھاوا بول دیااور انہیں زدوکوب کیا ،قابض فورسز کے مسلحہ اہلکاروں نے مازن الجعبری کو دھمکی دی کہ اگر وہ رمضان کے مہینے میں خاموش اور پرسکون نہ رہے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماہ صیام شورع ہوتے ہی صیہونی قابض فوج کی جانب مسجد اقصیٰ سے بڑی تعداد میں بیت المقدس کے شہریوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کی مہم شروع کی گئی ہےجس کےباعث اب تک 17 فلسطینی باشندے وہ ہیں کہ جن کی شناخت ظاہرکرتے ہوئے قابض فوج نے انہیں انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ درجنوں افراد کو نامعلوم خفیہ مقامات پر قید کیا گیا ہے۔