(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ آپریشن تھا جس میں صہیونی فوج اورمسلح فلسطینی مزاحمت کاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوااور مقابلے کے دوران فلسطینیوں کو گولیاں لگیں جبکہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج اور شر پسندعناصر کی بڑھتی ہو ئی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی جانب سےبھی جوابی فدائی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہےاور اب تک 11 صہیونی جہنم واصل ہو چکے ہیں دوسری جانب قابض فوج نے بھی دو روز کے اندر فلسطینی شہریوں کو محاصرے کی کارروائیوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بناکر اب تک 6شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔
قابض صہیونی فوج کی تازہ کارروائی میں گذشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک پر ایک کارپر اندھا دھند فائرنگ ہے جس میں سوار تین فلسطینی نوجوان جن کے ناموں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے صہیونی فوج نے گولیاں چلادی تھیں شہید ہو گئے ہیں فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد قابض فوج نے تینوں شہداء کے جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیے ہیں جس کے خلاف فلسطینی شہریوں کا احتجاج جارہی ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ آپریشن تھا جس میں صہیونی فوج اورمسلح فلسطینی مزاحمت کاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو فدائی حملے کےلیے آئے تھے اور مقابلے کے دوران فلسطینیوں کو گولیاں لگیں جبکہ اس آپریشن میں دو اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔