(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے 29 سالہ احمد یونس العطرش کو سر میں گولی ماری جس کے باعث العتراش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان کی شہادت ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے گھر کی جانب جارہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے 29 سالہ احمد یونس العطرش کو سر میں گولی ماری جس کے باعث العتراش کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان کی شہادت ہوئی۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجی جارحیت کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینی شہری احمد یونس العتراش ایک عرصہ سے اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اذیتیں برداشت کر رہے تھے اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل رہا ئی پا کرگھر واپس آئے تھے۔