• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی زندان میں عمر قید پانے والے فلسطینی میں کینسر کی تشخیص

جمعہ 01-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی زندان میں عمر قید پانے والے فلسطینی میں کینسر کی تشخیص
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ بیمارفلسطینی کوقابض فوج نے  2003 میں حراست میں لیا اور اس وقت سےمسلسل انہیں  ظلم و ذیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ  جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت برتی اور ادویات، معائنےکی فراہمی کی متعدد اپیلیں مسترد کیں۔

مقبوضہ فلسطین میں اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی  جیل میں عمر قیدکی سزا پانے والے 47 سالہ فلسطینی قیدی موسیٰ صوفان کی صحت کی حالت شدید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں  جیل سے اسرائیل کے برزیلی میڈیکل سینٹر اشکیلون منتقل کیا گیا، جہاں طبی ٹیسٹوں سے اسیرکے  پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

قیدی کلب نے بتایا کہ بیمارفلسطینی  نظربند صوفان کوقابض فوج نے  2003 میں طولکرم  سے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا اور اس وقت سےمسلسل انہیں  ظلم و ذیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ  جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت برتی جس کے نتیجے میں قیدی کی صحت کی حالت تیزی سے خراب ہوئی اور ادویات اور معائنےکی فراہمی کی متعدد اپیلوں کے باوجود اسے کوئی جواب نہیں ملا۔

خیال رہے کہ صہیونی حراست میں عمر قید فلسطینی موسیٰ صوفان کے دو بھائی عدنان اور محمد بھی صہیونی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے 29 اور 18 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اس وقت 600 سے زائد بیمار فلسطینی اسیران اسرائیلی قبضے کی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں سے کم از کم 18 قیدی مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

Tags: صہیونی  زندانطولکرمعمر قیدفلسطینی نوجوانقیدی کلبکینسرمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.