(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی کو جامہ تلاشی کیلیے روکا اور کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود انہیں وحشیانہ تشدد کیااور صہیونی فوجی گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوجی اہلکاروں نے صور بہار کے علاقے میں گشت کے دوران ایک فلسطینی شہری صہیب عفانہ جو کچھ عرصہ قبل ہی صہیونی زندانوں سے رہائی پا کر آزادی کی زندگی گزاررہاتھا کو بغیر کسی جرم کے تلاشی کے بہانے روکا اور بدترین تشدد کرتے ہوئے گرفتار کر نے کے بعد صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سابق فلسطینی اسیر اپنے روزگار سےکام کر کے واپس اپنے گھر جارہے تھے جب قابض فوج نے انہیں جامہ تلاشی کیلیے روکا اور کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود انہیں وحشیانہ تشدد کرتے ہوئےفوجی گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ صہیونی اہلکار دن اور رات کے کسی پہر میں بھی فلسطینی علاقوں سے شہریوں پر تشدد کر نے اور انہیں بغیر کسی جواز کے شک کی بنیاد پر انتظامی حراست کے تحت گرفتار کر کے صہیونی زندانوں میں تشدد کے ایسے حربے استعام کر تے ہیں جن کے نتیجے میں اکثر فلسطینی باشندے دوران حراست ہی تکالیف کا شکار ہوکر شہید ہو جاتے ہیں یا پھر رہائی کے کچھ عرصے بعد صحت کی بدترین حالت کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔