(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی زندانوں میں ایک عرصے سے قید وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی بچہ شدید ذہنی دباؤ کے بعداپنی یاد داشت کی کمزوری کا شکار ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل میں قید نابالغ فلسطینی بچے احمد مناصرہ جو صہیونی تشدد اور جیل کے بدترین ماحول میں شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے کی رہائی کے لیے سماجی اداروں کی مدد سے بیت الحم میں "رن فار فریڈم” کے نام سے ایک میراتھن کا اہتمام کیا گیاجس میں اکھٹا ہونے والے افراد نے قابض صہیونی جیلوں سے احمد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
صہیونی جیلوں میں ایک عرصے سے قید فلسطینی بچے کے والدین نے بتایا کہ احمد مناصرہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث خاص طور پر اس نفسیاتی بحران کے بعد 4 ماہ سے ہنسنے بولنے اور اپنی کیفیات بتا نے سے محروم ہو گیا ہے ۔
احمد مناصرہ کی والدہ نے صہیونی جیل حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے ذہن کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر قابض جیل اور عدالت احمد کو فوری رہائی دے۔