(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے اس کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو فلسطینی شہادت طلب جوان ” ضیا حمارشہ ” کی کارروائی پر افتخار اور ناز ہےجس نے صہیونی حکومت کی بنیاد ہلا کر رکھ دی ہے۔
اس کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو فلسطینی شہادت طلب جوان ” ضیا حمارشہ ” کی کارروائی پر افتخار اور ناز ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جارحیت کا مقابلہ کر نے کیلیے برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ بنی براک صہیونی علاقے میں شہادت طلب آپریشن کے نتیجے میں 5 اسرائیلیوں کی ہلاکت سے اب فلسطین کا نقشہ بدل گیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اس کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو فلسطینی شہادت طلب جوان ” ضیا حمارشہ ” کی کارروائی پر افتخار اور ناز ہےجس نے صہیونی حکومت کی بنیاد ہلا کر رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کو اب کہیں بھی امن و سکون نصیب نہیں ہوگا، ضیا حمارشہ نے شہادت طلبانہ کارروائی ميں یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین صرف فلسطینیوں کی ہے اور غاصب صہیونیوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کر نے والے عرب حکمرانوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سازشی تعلقات قائم کرنے پر ان غداراور خائن حکمرانوں کو بھی فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ غداری اور خيانت کا تاوان ضرور ادا کرنا پڑےگا۔