(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اوقاف ڈائریکٹر کے مطابق قابض ریاست کی انٹیلی جنس نے انہیں القدس کے القشلہ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اور یہ پابندی لگا کر اس مدت کے اختتام پر دوبارہ پولیس اسٹیشن میں طلب کیے جانے کے احکامات جاری کیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز القدس کے شہری اور مسجد اقصیٰ میں زید بن ثابت سینٹرمیں قرآنی تعلیم کے ڈائرکٹر عبدالرحمن بکیرات سمیت دیگر ملازمین پر صہیونی فورسز کے انٹیلی جنس ادارے نے پابندی عائد کر تے ہوئے ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بےدخل کردیا ہے اور اس توسیع میں مزیداضافے کی دھمکیاں بھی دی ہیں ۔
عبدالرحمن بکیرات کے مطابق قابض ریاست کی انٹیلی جنس نے انہیں القدس کے القشلہ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اور یہ پابندی لگا کر اس مدت کے اختتام پر دوبارہ پولیس اسٹیشن میں طلب کیے جانے کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اوقاف کے ڈائرکٹر عبدالرحمن بکیرات مسجد اقصیٰ میں حفظ قرآن کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اقصیٰ مسجد کے محافظوں کے لیے بھی کام کر تے ہیں جس کےباعث قابض فوج نے آنے والے دنوں میں رمضان کی عبادات اور اس سے منسلک تیاریوں میں رکاوٹیں ڈالنے کیلیے عبدالرحمن اور ان کے ساتھیوں پر یہ پابندی عائد کی ہے جبکہ مسجد میں کام کر نے والے محکمہ اوقاف کے ملازمین کوبھی کام سے روک دیاہے۔