(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فورسز کی گولیوں سےشدید زخمی فلسطینی نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو سینے اور بیٹ میں متعدد گولیاں ماریں تھیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک بار بے گناہ فلسطینیوں کو اپنی گولیوں کا نشا نہ بنایا جس کے نتیجےمیں مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والےجنین پناہ گزین کیمپ کے رہائشی 2 نوجوان عمر23 سال یزن السعدی اور 17 سالہ سند ابو عطیہ شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے دونوں شہید فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہےاوربتایا ہے کہ صہیونی فوج نےعلی الصبح کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور محاصرے کے دوران گھروں میں داخل ہو کر نہتے فلسطینیوں کو تشدد کیا جبکہ صہیونی دہشتگردی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اسلحہ بردار فوجیوں نے گھروں کی لوٹ مار کی اور نوجوانوں کو ان کے خاندان کے سامنےبراہ راست فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
بعد ازاں اسرائیلی فورسز کی متعدد گولیوں سےشدید زخمی ہو نے والے دونوں فلسطینی نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو سینے اور بیٹ میں متعدد گولیاں ماریں تھیں۔