(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ نے فلسطینی خاندانوں کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیر قانونی گھروں کو مسمارکردیا جائے گا اور اسرائیلی ادارے کی جانب سے وقت مقررہ پر گھروں کو خالی نہ کرنے کی صورت میں استعمال کا سازو سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی شہرالخلیل کے التوانہ قصبے میں درجنوں فلسطینیوں کوان کے آبائی گھروں کے قانونی کاغذات کی موجودگی کے باوجود مکانات کوغیر قانونی قرار دے دیا ہے جس کے بعدنوٹس کے مطابق اب آئندہ ماہ تک ان مکانات کو گرانے کے فیصلے دیے جائیں گے۔
صہیونی بلدیہ نے فلسطینی خاندانوں کو پیشگی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان غیر قانونی گھروں کو مسمار کردیا جائے گااور اسرائیلی ادارے کی جانب سے وقت مقررہ پر گھروں کو خالی نہ کر نے کی صورت میں استعمال کا سازو سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔