(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی کو تلاشی کے بہانے روکا اور کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فورسز نےقصبے جبل المکبر کے رہائشی ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جب وہ اپنے روزگار کے لیے جارہا تھا۔
صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی کو تلاشی کے بہانے روکا اورکسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود اسے تشدد کا نشانہ بنایااورگھسیٹتے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی چوکیوں پرصہیونی فوجی بغیر کسی وجہ کے فلسطینی شہریوں کی جامہ تلاشی کےبہانے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور گرفتار کر کے مہینوں انہیں صہیونی جیلوں میں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔