(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج کو روکنے کیلیے قابض فوج نے مظاہرین کو بندوقوں کے بٹوں اور لاٹھیوں سے زدوکوب کیااورانہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے بیت دجن میں صہیونی غیرقانونی آبادکاری کے خلاف ہفتہ وار پر امن احتجاج پروحشیانہ تشدد کیا گیا اوردرجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے مظاہرین پراس وقت حملہ کیا جب وہ بیت دجن میں صہیونی بستی کے نئے تعمیری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، قابض فوج نے فلسطینی باشندوں کو اپنی بندوقوں کے بٹوں اور لاٹھیوں سے زدوکوب کیا اور انہیں گرفتار کر نے کی دھمکیاں دیں۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکام متعدد مقامات پر صہیونی آبادکاروں کیلیے ناجائز اور غیر قانونی صہیونی بستیوں کے درجنوں منصوبے شروع کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ چند سالوں میں قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے رہنے کےلیے کم سے کم جگہیں باقی بچیں گی جہاں اکثریت نہ ہونے کے باعث فلسطینیوں کو متعدد مسائل کا روزانہ کی بنیاد پر سامنا کر نا پڑے گا۔