(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے کہا کہ یہ صہیونی حکمرانوں کو مزاحمت کا جواب ہے اور پیغام ہے کہ فلسطینی عوام قبضے کے خلاف لڑتے اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شمالی فلسطینی شہر الخضیرہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک آپریشن میں دوصہیونی فوجیوں کی ہلاکت جبکہ 12کے زخمی ہونے کی کارروائی پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحدیرہ میں ظاہر کر دیا ہے کہ صہیونی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے۔
فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین کے رہنما محمد الغول نے بھی "آپریشن الحدیرہ کے حوالے سے کہا کہ یہ صہیونی حکمرانوں کو مزاحمت کا جواب ہے اور پیغام ہے کہ فلسطینی عوام قبضے کے خلاف لڑتے اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔”
محمد الغول نے کہا کہ النقب میں چھ فریقی سربراہی اجلاس 2022 جس میں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش، اسرائیل اور امریکی وزیر خارجہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی صرف شرمندگی کا باعث بنے گا اور یہ فلسطینی کاز کے ساتھ مسلم ریاستوں کی غداری کو ظاہر کرتا ہے۔