(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں پر فائرنگ کر نے والے بندوق بردارحملہ آور کی شناخت سے متعلق ابتدائی جانچ پڑتال سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آور اسرائیل کی عرب اقلیت کا رکن ہےتاہم کچھ صہیونی تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والا فلسطینی تھا۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بنی براک نامی محلے میں ایک سیاہ لباس میں ملبوس مشتبہ شخص جسے صہیونی نشریاتی ادارے عرب فلسطینی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں نے پانچ صہیونی آبادکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیاجس کے نتیجے میں صہیونی محلے کے رہائشیوں میں سے 5 افرادکے موقع پر ہی ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کر کے پانچ صہیونیوں کو ہلاک کر نے والے عرب حملہ آور نے پہلے بنی براک میں گھروں کی بالکونیوں اور پھر سڑک پرموجود لوگوں پر فائرنگ شروع کردیجس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ صہیونی فوج کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فلسطینی عرب شہری جس کے نام کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے شہید ہو گیاہے۔
صہیونی آبادکاروں پر فائرنگ کر نے والے بندوق بردارحملہ آور کی شناخت سے متعلق ابتدائی جانچ پڑتال سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آور اسرائیل کی عرب اقلیت کا رکن ہےتاہم کچھ صہیونی تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والا فلسطینی تھا۔