(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسلحہ لائسنس کی یہ درخواستیں عام طور پرروزانہ کی بنیاد پر60 کے قریب ہوتی ہیں جبکہ فلسطینی حملے کے بعد 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 430 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل قابض اسرائیل میں تل ابیب سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال میں الحدیرہ شہر میں صہیونی پولیس اہلکاروں پرفلسطینی حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے کے بعد صہیونی شہری اسرائیلی ریاست میں ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرانے لگے۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے ان حملوں سے خوف زدہ ہوکر ایک ہی روز میں 433اسلحہ رکھنے کے نئے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں ہیں جبکہ ان آتشیں اسلحے کے لائسنسوں کی مانگ میں7 گناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ درخواستیں عام طور پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 60 کے قریب ہوتی ہیں جبکہ فلسطینی حملے کے بعد اس اب تک 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 430 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
صہیونی ریاست میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم سے تنگ آکر صہیونی اہلکاروں پر ایک ہفتے کے دوران یہ دو حملے کیے گئے جس میں اب تک 6 اسرائیلی شہری جہنم واصل ہوئے اور کچھ زخمی جبکہ گذشتہ روز ہونے والا حملہ فلسطینی شہر ام الفحم کے 2 نوجوانوں نے کیا جن میں سے ایک کو قابض پولیس نےجوابی فائرنگ سے شہید کر دیاتاہم یہ فلسطینی مزید 12 صہیونیوں کو بدترین طور پر زخمی کر نے میں کامیاب ہو گیا تھا۔