(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں جہاد اسلامی اور الاحرار نے بھی شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی جرات مندی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں کو لگام دینے کا واحد راستہ استقامت و مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے شمالی شہر حدیرا میں ایک حملے میں 2 صہیونی پولیس افسروں کی ہلاکت ہوئی جبکہ6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے ساتھ ہی اس کارروائی میں محمد غالب نامی فلسطینی نوجوان بھی صہیونی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہوا جس پر فلسطینی استقامتی تنظیموں نے نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور فلسطینی عوام کو صہیونی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر مبارک باد دی۔
تحریک حماس نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کا یہ ردعمل قدرتی ہے اورغاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ مزاحمت کی صورت میں فلسطینیوں کی جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطین کے شہر بئر السبع میں بھی ایک فلسطینی نوجوان نے صہیونی جارحیت کے جواب میں ایک شہادت پسندانہ قدم اٹھاتے ہوئے 4 صہیونی باشندوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا بعدازاں صہیونی فوج نے نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا تھا۔
فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں جہاد اسلامی اور الاحرار نے بھی شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی جرات مندی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں کو لگام دینے کا واحد راستہ ان کے خلاف ہر ممکن شکل میں استقامت و مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔
قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی باشندوں پر صیہونی دہشتگرد آئے دن مختلف بہانوں سے دھاوا بول کر انہیں شہید و زخمی کرنے کے علاوہ ان کے مکانات کو بھی مسمار کرتے رہتے ہیں اور تاحال اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی تنظیم انہیں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہی ہےجس کے باعث موت سے بے خوف فلسطینی شہری جرات و بہادری سے صہیونی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے شہادت کو گلے لگا لیتے ہیں ۔