(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسیران نے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں قید بے گناہوں کو رہائی دی جائے دوسری صورت میں فلسطینی اسیران احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں بےنشاندہی کی ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید 500 کے قریب فلسطینی اسیران نےغیر منصفانہ فیصلے دینے والی اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 88ویں روز بھی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ اگراب بھی ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو اسیران احتجاجی بھوک ہڑتال کے لیے تیار ہیں۔
قیدی کلب نے بتایا کہ صہیونی جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمے کے سال ہہ سال سے قید فلسطینیوں نے انتظامی حراست کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھاجس کے نتیجے میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود عالمی اداروں کی آواز کو نظر انداز کر تے ہوئے صہیونی حکام نے مثبت ردعمل نہیں دیا ہےجس کے نتیجے میں اب فلسطینی قیدی احتجاجی بھوک ہڑتال کا آخری راستہ اختیار کر نے کیلیے بالکل تیار ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی قیدیوں کامطالبہ ہے کہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کو رہائی دی جائے دوسری صورت میں فلسطینی اسیران غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔