(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیلوںمیں بغیر کسی جرم کے سالوں سے قید فلسطینی اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں کے خلاف دو ماہ سے جاری احتجاج کےمثبت ردعمل حاصل نہ ہوئے تو بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کی غیر قانونی انتظامی حراست کیلیے بنائی جانے والی صہیونی زندانوں میں قید 500 فلسطینی اسیران نےاسرائیلی عدالتوں کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 85ویں روز بھی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ اگر اب بھی ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو اسیران احتجاجی بھوک ہڑتال کے لیے تیار ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب نے بتایا کہ صہیونی جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمے کے سال ہہ سال سے قید فلسطینیوں نے انتظامی حراست کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھاجس کے نتیجے میںدو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود اور عالمی دباؤ کے باوجود صہیونی حکام نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ہےاس لیے اب فلسطینی قیدی احتجاجی بھوک ہڑتال کا آخری راستہ اختیار کر نے کیلیے بالکل تیار ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں اپنی غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک اس صہیونی قانون کا خاتمہ نہ کر دیا جائے اورانہیں جیلوں سے رہائی نہیں دی جاتی۔