(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما محمد الخضری ایک عرصے سے سعودی عرب کے زندانوں میں قید ہیں جہاں ان کے بیٹے انجینیر ہانی الخضری کو بھی نام نہاد قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں قید کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بزرگ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری جو سعودی عرب کے زندانوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں کے اہل خانہ نے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے کسی بھی ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی اور ضروری طبی معائنہ نہیں کرایا گیا۔
ڈاکٹر الخضری کے اہل خانہ نے مزید بتایا کہ سعودی جیل میں زیر حراست رہنما کاعلاج کیلیے جاری کورس طویل مدت سے روک دیا گیا ہےاورجیل انتظامیہ کی مُجرمانہ غفلت کے باعث ڈاکٹر خضری کےدانتوں، ہڈیوں اور جگر میں شدید تکلیف ہے۔
واضح رہے کہ 48 سالہ حماس رہنما محمد الخضری ایک عرصے سے سعودی عرب کے زندانوں میں قید ہیں جہاں ان کے بیٹے انجینیر ہانی الخضری کو بھی نام نہاد قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں قید کررکھا ہے۔