(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی یوکرین کو انکا ر کی وجہ روس سے ناراضگی کے خطرے کو مول نہ لینا ہے اسرائیل نہیں چاہتا کہ یوکرین کی ایسی کسی امداد سےجڑا جائےجس سے روس کو نقصان پہنچے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے یو کرین کو روس کے مقابلے میں فوجی آپریشن کے مختلف محاذوں پر کام آنے والا اسرائیلی جاسوسی کا بدنام زمانہ اسپائی ویئر پیگاسس کی فروخت سے انکار کر دیا ہے۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور یوکرائنی حکومت میں ڈیجیٹل تبدیلی کے وزیر میخائل فیوڈروف نے کہا کہ کئیف نے قابض اسرائیلی حکومت سے جارحانہ سائبر ٹیکنالوجیز حاصل کرنے کی کوشش کی، جس میں "پیگاسس” بھی شامل ہے، جسے اسرائیلی کمپنی NSO نے تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی یوکرین کو انکا ر کی وجہ روس سے ناراضگی کے خطرے کو مول نہ لینا ہے اس خدشے کے باعث اسرائیل نہیں چاہتا کہ یوکرین کی جانب سے ایسی کسی امداد سےجڑا جائےجس سے روس کو نقصان پہنچے گا اور ماسکو صہیونی ریاست اسرائیل کےت خلاف کارروائی کرے۔
رپورٹ کے مطابق ایسٹونیا نے 2019 میں "پیگاسس” پروگرام حاصل کیا تھا، لیکن این ایس او نے اسی سال اگست میں بتایا کہ وہ اسے اس اسپائی ویئر کو روسی اہداف کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔