(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یائر لیپد نے ویوین بالاکرشنن سے کہا کہ سنگاپور کے اس فیصلے کےنتیجے میں دونوں ملکوں کی معیشت، صحت کے شعبے، سماجی اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں ترقی کے متعدد مواقع حاصل ہونگے۔
عالمی ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد نےسنگاپورکے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے خصوصی ملاقات کی جس اور اسرائیل میں اپناباقاعدہ سفارت خانہ کھولنے سے آگاہ کیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے دیگر شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 1965سے سفارتی تعلقات قائم ہیں جو نصف صدی سے زیادہ عرصےپر مشتمل ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ سنگاپور اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نےکہا کہ وہ جلد ہی اسرائیل میں سفارت خانے کے افتتاح کو یقینی بنائیں گے جس پر صہیونی وزیر جارجہ نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے لیے انتہائی خوش آئند فیصلہ ہے البتہ اس حوالے سےسنگاپور نے ابھی کوئی مخصوص تاریخ متعین نہیں کی ہے۔
یائر لیپد نے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے مزید کہا کہ سنگاپور کے اس فیصلے کےنتیجے میںدونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہوگی اور صحت کے شعبے،سماجی اور سیاسی معاملات سمیت ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں ترقی کے متعدد مواقع حاصل ہونگے۔