(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہرسال 30 مارچ کو فلسطینی عوام اس دن کی یاد مناتے ہیں جسے "لینڈ ڈے” یا یوم الارض کہا جاتا ہے، اس دن مقبوضہ فلسطین کی زمینوں کے تقریباً 21,000 دونم پرصہیونی ناجائز قبضہ کیا گیا تھا۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق ترکی کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کر نے والی غیر سرکاری انجمن ’فیدار‘ نے یوم فلسطین کی مناسبت سے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تقریبات کا اعلان کیا ہے جس میں فلسطین کے حوالے سے کئی سرگرمیوں کا آغاز ہوگااور فلسطینی کازکی اہمیت کو ہرخاص و عام تک رسائی دی جائے گی۔
انجمن کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم الناجی نے بتایا انجمن اراضی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی میں فلسطینی برادری کی شرکت کے ساتھ آج سے شروع ہونے والی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کرے گی اور یہ سرگرمیاں بدھ 30 مارچ کو فلسطین میں یوم الارض کے دن تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں فلسطینی لیکچرز اور شام کی تقریبات، فلموں کی نمائش، تصویری نمائشوں، ثقافتی مقابلوں اور بچوں کے لیے سرگرمیوں کے علاوہ "ٹوگیدر ٹو وکٹری اینڈ لبریشن” فیسٹیول پر مشتمل ہونگی جو الیکٹرانک طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال 30 مارچ کو فلسطینی عوام اس دن کی یاد مناتے ہیں جسے "لینڈ ڈے” یا یوم الارض کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس دن جلیل اور مثلث کی زمینوں کے تقریباً 21,000 دونم پرصہیونی ناجائز قبضہ کیا گیا تھا۔