(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی اس پرتشدد کارروائی کو روکنے کی کوشش میں اراضی کے مالک کی مداخلت کے باوجود صہیونی فوج نے مزور کو مزاحمت کے الزام میں گرفتار کرکے اس کا بلڈوزر بھی قبضے میں لے لیا۔
قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں جنین کے مشرق میں جلبون گاؤں سے قابض فوج نے ایک فلسطینی مزدور خالد جمال ابو الروب کو بغیر کسی وجہ کے اراضی پر کام کر نے سے روکا اور اس کے ملکیتی بلڈوزر کو قبضے میں لے لیا۔
فلسطینی مزدور نے قابض فوج کی اس کارروائی کو روکنے کی کوشش کی تاہم اراضی کے مالک کی مداخلت کے باوجود صہیونی فوج نے مزور کو مزاحمت کے الزام میں گرفتار کر کے اس کا بلڈوزربھی قبضے میں لےلیا اور بے گناہ شہری کوتفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج بے بس شہریوں پرظلم اور لاقانونیت کی وہ متعدد مثالیں قائم کرچکی ہے جس پربین الاقوامی قانون لا گو ہوتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل کی کوئی عدالت بھی فلسطینیوں کی مدد کر نے کو تیار نہیں ہے۔