(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد کی شدید ضرورت ہے، اسلامی دنیا اب قراردادوں سے آگے بڑھ کرٹھوس اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مغدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا ہےاور مقبوضہ کشمیرکو جیل میں تبدیل کر کے اقوام عالم سے مکمل طور پر کاٹ دیا ہےاس کے خلاف حتمی اقدام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا قراردادوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی روکے، نئی دہلی کے غیر قانونی اقدامات سے پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین میں نسل کشی اور یمن میں خون ریزی فوری طور پر بند کرنے پر زور دیااور شرکاء نے خطاب کے دوران اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔