(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے بدحال شہریوں کی معاشی امداد کےحوالے سے قطری سفیر محمد العمادی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کےمفلوک الحال رہائشی فلسطینی خاندانوں کیلیے قطر کی جانب سےفی گھرانہ ایک سو ڈالر کی نئی اقساط نقد رقم کی صورت جاری کردی گئی جو2روز تک بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے شہریوں تک پہنچائی جائے گی۔
غزہ کے بد حال شہریوں کی معاشی امداد کےحوالے سے قطری سفیر محمد العمادی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گااور دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔
خلیجی ریاست قطر نے غزہ میں گذشتہ ماہ مئی میں صہیونی جارحیت کی روک تھام اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کیلیے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھاجس کے لیے چھ کروڑ ڈالر مختص کیے تھے جنہیں غزہ کے مستحق شہریوں تک بینکوں کے ذریعے سے پہنچانے کاکام جاری ہے۔