(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوکرینی صدر نے یہ اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعےکیااوربینیٹ کی روس اور یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک جنگ بندی کی کوششوں میں اسرائیل کے اپنے مفادات بھی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور یوکرین میں شروع ہونے والی جنگ کے مضر اثرات کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلیے یوکرینی صدر وولودی میرزیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرط پراب قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
یوکرینی صدر نے یہ اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کے دوران کیا اورصہیونی وزیر اعظم کی روس اور یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے شک جنگ بندی کی کوششوں میں اسرائیل کے اپنے مفادات بھی ہیں تاہم نفتالی بینیٹ نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے ماسکو کا دورہ کیا اور فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سےبھی بار بار بات کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتےکے دوران صہیونی وزیر اعظم نے دونوں فریقوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور کئی مواقع پر زیلنسکی اور روسی صدر ولادےمیر پیوٹن سے بات کی ہے جبکہ پیوٹن نے یوکرینی صدر کی طرف سے مذاکرات کی متعدد سابقہ پیشکشوں کو اب تک نظر انداز کیا ہے۔