(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز بھی قابض صہیونی آبادکاروں کے منظم گروہ نے اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات پر جوتوں سمیت داخل ہو کر مسجد کے تقدس کا مذاق اڑایا اور ممنوعہ مقامات پر گھومتے رہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیوینی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول پردھاوؤں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب عکرمہ صبری کی جانب سے بھی مسلمانوں کو صہیونی سازشوں سے خبر دار کیے جانے کے بعد بھی مسلم امہ نے تاحال اس جانب سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں جس کت نتیجے میں صہیونی انتہا پسندوں کے مسجد اقصیٰ پر حملے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بدستورجاری ہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق گذشتہ روز بھی قابض صہیونی آبادکاروں کے منظم گروہ نے اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات پر جوتوں سمیت داخل ہو کر مسجد کے تقدس کا مذاق اڑایا اور ممنوعہ مقامات جو صرف مسلمانوں کیلیے مختص ہیں پر جاکر آزادانہ گھومتے پھرتے اور فلسطینیوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کر نے میں استعمال کیے۔