• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی فوج نےمقبوضہ فلسطین میں مکمل گاٶں ملیامیٹ کر دیا، درجنوں خاندان بے گھر

منگل 27-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-demolition-al-araqib-village

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقے صحرائے نقب میں ایک گاٶں کے تمام مکانات مکمل طور پر مسمار کر دیے ہیں جس سے درجنوں خاندان ، خواتین، بچے اور دیگر شہری بے گھر ہو گئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کے”العراقیب” گاٶں پر بھاری بلڈوزروں اور مکانات مسمار کرنے والی کرینوں کے ذریعے دھاوا بول دیا. کارروائی سے قبل قابض فوج نے لوگوں کو گھروں سے بزور گھسیٹ کا باہر نکالا اور مکانات کی مسماری شروع کر دی. مکینوں کو اپنا ضروری سامان نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی. اور بھاری مشینری کے ذریعے کچھ ہی دیر میں گاٶں کے 45 مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا. عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گاٶں کو ملیا میٹ کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی فوجی بکتر بند گاڑیوں، کرینوں اور بلڈوزروں کے ساتھ گاٶں میں داخل ہوئے جبکہ صہیونی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی مسماری کی مہم کے دوران نگرانی کرتے رہے. خیال رہے کہ صحرائے نقب کے وہ تمام علاقے جو قیام اسرائیل کے دوران 1948ء میں صہیونی ریاست نے قبضے میں لیے تھے، عراقیب گاٶں بھی انہی میں سے ایک ہے. صحرائے نقب میں کل 45 چھوٹے بڑے دیہات ہیں. "عراقیب” کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بقیہ تمام دیہاتوں کے مکینوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے گاٶں خالی کر دیں. اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صحرائے نقب میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی اجازت کے بغیر بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں. جبکہ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہی ان کے آبائی گاٶں ہیں جن میں ان کے آباٶ اجداد صدیوں سے سکونت پذیر رہ چکے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.