(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان اسرائیلی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہے تھے جب مسلح اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا اور تلاشی کے دوران تشدد کرتے ہوئے صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے الطور کے مقام پر 2 راہ گیر فلسطینی نوجوانوں کو تلاشی کے بہانے روکا اور کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود انہیں وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان اسرائیلی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہے تھے جب مسلح اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا اور تلاشی کے دوران تشدد کرتے ہوئے صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اب تک کی اطلاعات موصول ہو نے تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار دونوں فلسطینیوں کے نام اور رہائشی علاقے کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئی ہیں جبکہ نا معلوم تفتیشی مراکز کے حوالے سے بھی صہیونی جیل انتظامیہ نے انفارمیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔