(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سمیر الحلبی کو کئی سال قبل قابض صہیونی فوج نے کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں جیل میں ڈالا تھا جس کے بعد سے یہ فلسطینی نوجوان صہیونی جیل میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی نوجوان نائل الحلبی کے والد سمیرالحلبی اپنے بیٹے کی انتظامی حراست کے تحت قید سے آزادی کی خواہش لیے خالق حقیقی سے جاملے۔
سمیر الحلبی کو کئی سال قبل قابض صہیونی فوج نے کالعدم تنظیم کے سہولت کارہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں جیل میں ڈالا تھا جس کے بعد سے یہ فلسطینی نوجوان صہیونی جیل میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہےاوران کے والد ان سے ملاقات کے لیے اسرائیلی فوجی عدالتوں میں متعدد درخواستیں جمع کرانے کے باوجود بیٹے سے ملنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔