(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی سازشیں القدس کےخلاف تیزی سے عمل پیرا ہیں اور منصوبے کے مطابق الشیخ جراح، سلوان اور القدس کے تمام محلوں سے فلسطینیوں کو بے دخل کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے امام و خطیب اور القدس سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے جاری کردہ بیان میں مسلم امہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی سازشیں القدس کےخلاف تیزی سے عمل پیرا ہیں اور یہ القدس میں مسجد کے شمالی جانب سے یہودیت کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے الشیخ جراح، سلوان اور القدس کے تمام محلوں سے فلسطینیوں کو بے دخل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الشیخ جراح محلہ فلسطین میں مزاحمت کی مشعل راہ رہے گا کیوں کہ الشیخ جراح محلہ اپنی جغرافیائی اور تاریخی جہت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے قلب میں واقع ہے اسی وجہ سے الشیخ جراح محلے کے مکین قابض اسرائیلی افواج کے تحفظ میں آباد کاروں کے حملوں کا شکار ہیں جو شہریوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف مسلسل ظلم ڈھا رہےہیں۔