(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے دو مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے بعد واضح ہوگیاہے کہ یورپ کے مشرق کی طرف بڑھنے والی اومیکرون کی یہ نئی لہر اب اسرائیل بھی پہنچ چکی ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں چین کے بعد اب عالمی وباء کورونا وائرس کے دو نئے کیسزاس وقت رپورٹ کیے گئے ہیں جب تل ابیب کے ڈیوڈ بین گورین ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کےٹیسٹ کیے گئے جس کے متعلق صہیونی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ دونوں کوویڈ کیسز اومیکرون کی دو ذیلی اقسام میں تبدیلی کے بعد رونما ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے دو مسافروں کے پی سی آرٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے بعد واضح ہوگیاہے کہ یورپ کے مشرق کی طرف بڑھنے والی اومیکرون کی یہ نئی لہر اب اسرائیل بھی پہنچ چکی ہے تاہم ابھی تک دونوں کورونا ویرینٹ کو کوئی نام نہیں دیا جا سکا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کے اس وائرس کے شکار فرد کو بخار، سر میں درد اور جسم کے مختلف حصوں کے پٹھوں میں تکلیف کی شکایت شروع ہوجاتی ہے اور یہ وباء آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، جارجیا، روس اور یوکرین میں تیزی سے پھیل رہی ہےساتھ ہی جنوبی کوریا میں 24 لاکھ سے وباء سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ چین نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔