(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کے خاندان نے 6 ماہ بعد صہیونی جیل سے رہا ہونے والے احمد السویدی کا جیل کے دروازے پر استقبال کیااور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کیے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کےرہائشی نوجوان احمد السویدی کو قبضے کے خلاف مزاحمت اور فوج پر پتھراؤ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا کے بعد رہا کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔
فلسطینی نوجوان کے خاندان نے 6 ماہ بعد صہیونی جیل سے رہا ہونے والے احمد السویدی کا جیل کے دروازے پراستقبال کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کیے، اس دوران احمد السویدی نے بتایا کہ انہیں صہیونی جیل انتظامیہ نے شب و روز تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کئی دن بھوکا رکھا اس کے علاوہ قابض جیل انتظامیہ انہیں قیدیوں کے یونٹ سے الگ تھلگ کر کے قید تنہائی کیلیے کال کوٹھڑی میں ڈال دیتی جہاں پینے کو صاف پانی تک میسر نہ آتا تھا۔