(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایمریٹس ایئر لائن کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی حکومتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری سروسز کو آگے پہنچانے میں مدد دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے 23 جون 2022 سےقابض صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب دبئی ایمریٹس ان پروازوں کیلئے اپنے تھری کلاس بوئنگ 777-300 ای آر طیارے استعمال کرے گی۔
ایمریٹس ایئر لائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کہا ہے کہ ہم کاروبار اور تفریح کے مواقعوں کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی حکومتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری سروسز کو آگے پہنچانے میں مدد دی اور جس کے ذریعے ہم لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ مارے دبئی ہب میں آئیں اور نئے کاروباری و تفریحات کے سلسلے سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروازیں جس میں آٹھ پرائیویٹ سوئٹ، 42 بزنس کلاس اور 304 اکانومی کلاس نشستیں ہوں گی جبکہ ان پروازوں میں 20 ٹن کارگو کی سہولت بھیدی جائے گی جس سے اسرائیلی کاروباری افراد کو اپنی فارما سیوٹیکل ، ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات، پھل اور سبزیاں برآمد کرنے میں بہت بہتری آئے گی۔