(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی انٹیلی جنس کی اطلاعات پر کسی قسم کے نقصان سے قبل اسرائیل کے منصوبے کا پردہ فاش ہو گیا اورایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے سیل کے تمام ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سےایران کی جوہری تنصیب (فردو) میں تکنیکی ماہرین تک پہنچنے کیلیے ایرانی سیل کے کچھ ارکان کی مدد سے تخریب کاری کی کوشش کی جسے فوری اور بروقت کارروائی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس موساد نے فردو ایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹیکنیشن تک پہنچنے کی کوشش کی اس کے لیے انہوں نے خطرناک عناصر کو بھرتی کیا تھا جو اس ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے فردو تنصیب میں تخریب کاری کی ایک بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کی اطلاعات پر کسی قسم کے نقصان سے قبل اسرائیل کے منصوبے کا پردہ فاش ہو گیا اورایٹمی تنصیب میں سینٹری فیوج ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے سیل کے تمام ارکان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کا یہ دوسرا اہم ترین پلانٹ فردو جوہری تنصیب 2006 میں جنوبی تہران کے پہاڑوں میں خفیہ طور پر بنایا گیا تھاجس کا انکشاف 2009 میں ہواالبتہ اسے چٹانوں سے بھری پہاڑی چوٹی کے نچلے حصے میں 80 میٹر گہرائی میں بنایا گیا تھا تاکہ کسی بھی حملے سےاس کو قدرتی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔