(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شاحام کوتشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان خالق حقیقی سے جا ملا۔
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ مہاجر کیمپ پرصہیونی اسپیشل فورسز آپریشن کے دوران ایک اورفلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا، اس سے قبل ایک ہی روز میں قابض فوج نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں بھی علی الصبح ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان نادر ہیثم ریان کو بغیر کسی جرم کے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز کے یونٹ نے قلندیا پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارااور فوجی فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو گئے جس کے بعد نہتے رہائشیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی گئی جس کا نشانہ بن کر 22 سالہ علاء شاحام سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیابعد ازاں زخمی فلسطینی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہو گیا۔
مزید معلومات کے مطابق صہیونی فورسز کے اسلحے سے لیس اہلکاروں نے بے دردی سے مزید 6 فلسطینیوں کو ٹانگوں میں گولیاں ماریں اور 2 نوجوانوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
Angry crowds in Qalandia Camp in the occupied West Bank rush to the scene where Israeli troops killed a Palestinian and injured another five. pic.twitter.com/BzEi4tLOze
— Quds News Network (@QudsNen) March 15, 2022